پلئی درہ میں پہلی سیمنٹ فیکٹری پر کام آغاز کردیا گیا

منگل 09 جنوری 2018


سخا کو ٹ نا مہ نگار ) )ملاکنڈ کے دورفتارہ پہاڑی علاقے پلئی درہ میں پہلی سیمنٹ فیکٹری پر کام آغاز کردیا گیا ۔ سوات ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کیساتھ ہی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے مواقع شروع ہو گئے ۔ دعائی اور پُر وقار تقریب کیساتھ فیکٹو سیمنٹ فیکٹری پلئی کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ۔ علاقے کے عوام کے صحت اور تعلیم کے سہولیات میسرہونگے۔ فیکٹری کے لئے آراضی 60سا ل کے لیز پر لی گئی ہے جس کے تما م ما لکان اراضی کو معاو ضہ دینے کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو نوکریاں ملیں گے ۔تقریب سے فیکٹو سیمنٹ فیکٹری کے ایڈمن منیجر فیکٹو سیمنٹ فیکٹری پلئی درہ کرنل (ر) عاشق رسول ، ڈی جی ایم محمد ندیم خان ، ایس او 1شاہ خالد خان ، ذیشان خان، ممبر ضلع کونسل میاں نذیر باچہ ، اکبر خان کاکا ، ممتاز سماجی شخصیت حاجی ولی محمد نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر محمد خالق اور مجید اﷲ خان سمیت عمائدین علاقہ، منتخب ممبران اور کونسلروں نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پرفیکٹری کے ایڈمن منیجر کرنل عاشق رسول نے رورل ہیلتھ سنٹر پلئی کے لئے امدادی سامان بھی ڈاکٹر اور عمائدین علاقہ کے حوالہ کیا ۔ اپنے خطاب میں ایڈ من منیجرفیکٹو سیمنٹ فیکٹری پلئی درہ ملاکنڈ ریٹا ئر ڈ کر نل عا شق رسول نے کہا ہے کہ انڈسٹریز علاقے کے تعمیر و تر قی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلئی فیکٹری سے بے روزگاری کے خا تمے کے سا تھ ساتھ ویلفیئر پر اجیکٹ بھی شروع ہونگے اور امن وامان بھی قا ئم ہو گا۔ ہم نے علاقے کا انتخاب کیا ہے تا کہ یہا ں کے عوام کو ان کے گھر وں کی نز دیک روزگار فرا ہم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پلئی درہ کا شمار پسماندہ علاقوں میں ہوتا ہے لیکن انشاء اﷲ فیکٹری چلنے سے یہاں کے نوجوان اور بے روزگار لوگوں کو روزگار ملے گا کیونکہ فیکٹری میں مقامی ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل لوگوں کو بھرتی کیا جائیگاجبکہ فیکٹر سے کسی قسم کی آلودگی نہیں پھیلے گی اور خصوصی پلانٹ لگائے جائینگے۔ اس موقع پر ڈ سٹر کٹ ممبرملاکنڈ پلئی نذیر با چہ ،اکبر خان کا کا ،سماجی شخصیت حا جی ولی محمد خان نے کہا کہ اس فیکٹر ی کے تعمیر سے پلئی درگہ جیسے پسماندہ علاقہ بھی آباد ہوگا ۔ انہو ں نے کہا کہ یہا ں پر جیتنے بھی لیبرز ،انجینئرز اور ٹیکنکل سٹا ف کی ضرورت ہو تو پلئی درہ کے لوگوں کو بھرتی کیا جائے کیو نکہ پلئی درہ ایک پسماندہ علاقہ ہے جبکہ فیکٹری سے کسی قسم کی آلودگی نکلنے کی صورت میں آلودگی خاتمے کے پلناٹس لگائے جائیں ۔ کرنل (ر) عاشق رسول اورمحمد ندیم خان نے کہا کہ پلئی درہ کے عوا م غر یب اورمحنت کش ہیں اور مزدوری کے لئے ملک سے با ہر اور ملک کے اند ر گھر وں سے دور جا تے ہیں لیکن اب اس علاقے کے عوام کو اپنے ہی علاقے میں روزگار ملے گا اس لئے یہاں فیکٹری پلئی کے عوام کے لئے 2018کا عظیم تحفہ ہے 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan