اصلاحات سے شفاف نظام اور بہتری کی بنیادرکھ دی,پرویز خٹک

منگل 09 جنوری 2018


بٹ خیلہ ( خالداقبال سے )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپر وپزخان خٹک نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم ہی ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے امیرممالک کی ترقی کا زار تعلیم میں ہی پوشیدہ ہے مگر بدقسمتی ماضی میں کسی بھی حکومت نے تعلیم جیسے اہم شعبے پر طرف کو ئی توجہ نہیں دی جبکہ الٹا سکول ہسپتال اور تھانے کے نام پر سیاست کر کے پورے نظام کو تباہ وبر باد کر دیا گیا تحریک انصاف اس کرپٹ اور چورنظام کی تبدیلی کا نعرہ لے کر میدان میں آئی اور صوبائی حکومت نے اپنے ساڑھے سالہ دور اقتدار میں تعلیم صحت اور تھانہ کلچر میں ریکارڈ اصلاحات و قانو ن سازی کر کے صاف شفاف نظام اور بہتری کی بنیادرکھ دی ہے جس کے مخالفین بھی معترف ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روزمواخات ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول تھانہ جوکہ اب شہید عادل شہزاد سنٹینیل ماڈل سکول کے نام سے مشہور ہے کی صدسالہ تقریبات جوکہ دوسال جاری رہیں کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے کھیلوں کے مقابلوں کے فاتحین میں ٹرافیاں تقسیم کی مشیر وزیرا علیٰ شکیل خان کے علاوہ ضلع ناظم سید احمد علی شاہ رکن صوبا ئی اسمبلی نگینہ خان تحصیل ناظم فضل واحد نائب ناظم پیر صفدر شاہ کے علاوہ کونسلران پی ٹی آئی ورکرز معززین علاقہ اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موقع پر موجود تھے ملاکنڈ سے رکن قومی جنید اکبر اور ممتاز شاعر و ادیب پروفیسر ڈاکٹر شیر زمان سیماب نے 1912میں قائم ہونے والے تھانہ سکولکی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہاکہ اس اہم ادارے نے تمام شعبہ حیات میں نمایاں شخصیا ت پید کیں جنھوں نے ملک وقوم اور خصو صاصوبے کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیااور اس سکول کو قومی اثا ثے کی حیثیت حا صل ہے آرگنائزیشن کے چیئر مین حاجی نوشیروان خان اور سابق تحصیل ناظم شہاب حسین نے اس موقع پرسوات آپریشن کے آئی ڈی پیز کی بحالی وغیرہ میں مواخات کے کردار کو سراہاسکول کے سابق پر نسپل گل نواز خان نے سپاسنامہ پیش کیا مہمان خصو صی نے اس موقع پر تھانہ ہائی سکول میں تعلیم حا صل کرنے والے مختلف نمایاں شخصیت ان کے نمائندوں اور لواحقین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں ان شخصیات میں سکول کے بانی عبدالر حمن بابا امیر جماعت اسلامی سراج الحق ڈاکٹر منور خان محمد ایاز قاضی میاں سید گوجرشہید میجر جہانزیب پر نسپل گل نواز خان پروفیسر احمد فریدپر نسپل دوست محمد صوبیدار میجر شیر افضل بریگیڈئر جمیل خان کرنل شکیل احمد دڈاکٹر اسفندیار ایس پی ریاض حسین سابق وفاقی زیر محمد حنیف خان اور میڈیا پرسن ممتاز حسین وغیرہ شامل ہیں جبکہ ممان خصو صی کوبھی اس موقع پر یادگاری شیلڈ پیش کی گئی وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں مذید کہاکہ ماضی میں یہاں پر تعلیم اور صحت کے نام پر قوم سے مذاق کیا گیاآدھے اساتذہ ڈاکٹر اور ہیلتھ سٹاف گھروں میں بیٹھے تنخواہیں لیتے رہے اور ان سے پو چھنے والا کوئی نہیں تھاانھوں نے کہاکہ ہمیں ورثے میں تباہ حال ادارے اور سڑکچر ملا سکولوں اور ہسپتالوں میں استاز و ڈاکٹر ز کی کمی کے ساتھ ساتھ یہ اہم ادارے پانی بجلی اور چار دیورای سے بھی محروم تھے جبکہ چور و ڈاکو حکمرانوں نے پیسے لے کر اساتذہ اور ملازمین بھر تی کئے اور ہر چیز و جگہ پر اپنی غلیظ سیاست کی جس سے تعلیم و صحت تباہ وبر باد ہو کر رہی گئی انھوں نے کہاکہ ہم نے صوبے میں45ہزار اساتذہ خالصتا میرٹ پربھرتی کرکے ایک مثال قائم کر دی ہے اور انھوں نے کہاکہ ایک طرف سکول میں استاد اور ہسپتال میں ڈاکٹر حاضر کر دئے ہیں جبکہ دوسری طرف غریب عوام کے بچوں کیلئے بہترین اور معیاری تعلیم مہیا کرکے برابری کی بنیاد رکھ دی ہے پی ٹی سی فنڈز میں اضا فہ اور سکول وہسپتالوں میں فر نیچر مفت کتب وادویات لیٹرین سولر سسٹم جیسی سہولتیں دے کر عوام کے ریلیف کا عزم ظاہر کر دیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ میں نے اپنی36سالہ دور سیاست میں مختلف جماعتوں کے تماشوں کو قریب سے دیکھااور اب تحریک انصاف میں آکر واضح ہو گیا ہے کہ ہماری نئی نسل کرپٹ اور بے ایمان لیڈر شپ سے تنگ ہے اور اس سے چھٹکارا چاہتی ہے اور ایک ڈاکو کی جگہ دوسرے ڈاکو کو تسلیم کو نے کیلئے تیار نہیں انھوں نے کہاکہ مجھے اب تحریک انصاف کی سوچ و فکر کا حامی ہونے پر فخر ہے انھوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ای ٹینڈرنگ ای بیڈنگ کے بعد اب ای بلنگ کا اجرا ہماری حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے جس سے چوری اور کرپشن کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan