صوابی ، سرکاری سکولوں میں مفت کتب کی فراہمی کا سلسلہ شروع

منگل 13 مارچ 2018


صوابی (مانند رپورٹ) ضلع بھر میں سرکاری سکولوں میں مفت کتب کی فراہمی کا سلسلہ شروع۔
صوابی کے بچے بچے کو حکومت کی طرف سے مفت کتب فراہم کررہے ہیں ۔ڈی ای او جہانگیرخان کاکڑ
تفصیل کے مطابق ضلع صوابی کے تمام سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات کو مفت کتب کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوا۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فری ٹیکسٹ بک گودام میں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی DEO صوابی جہانگیرخان کاکڑتھے۔جنہوں نے کئی سکولوں کے پرنسپلز کو مفت کتب حوالہ کیے۔انہوں نے مزید کہاکہ ضلع صوابی میں مڈل ،ہائی اور ہائرزسکنڈری سکولوں کی تعداد170 ہے۔اور ان تمام سکولوں کے لئے 65000 ہزار کتب ضلعی گودام پہنچادیے گئے ہے۔ باقی جو رہ گئی ہے۔ وہ بھی بہت جلد پُوری کردی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب بچے اپریل میں سکول جائنگے ۔تو اُنکو تمام کتابیں مہیا ہوگی ۔اسکا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں ضلعی گودام سے کتب وصول کرنے کیلئے تمام سکولوں کے پرنسپلز اور ھیڈ ماسٹرز کو باقاعدہ ٹائم ٹیبل بھی دیا گیا ہے۔ جسکے مطابق مرحلہ وار تمام سکولوں کو یہ مفت کتب مل جائے گی۔گودام کے انچارج سید بادشاہ نے کہا کہ میں تمام پرنسپلز اور ہیڈماسٹرصاحبان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔کہ وہ وقتاً فوقتاً ضلعی گودام کے عملہ کا ساتھ تعاون کرتے ہیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan