بریکوٹ ، سوات کے مین شاہراہ پر تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال

منگل 13 مارچ 2018


بریکوٹ(مانند رپورٹ) سوات کے مین شاہراہ پر تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال اور انجینئر نگ اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گاؤں گورتئی میں ایک ماہ میں دو سرا کلوٹ گر گیا ۔جس کی وجہ سے تقریباً پانچ گھنٹے مین روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے بند رہا ۔ ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک کو کنٹرول کیا جبکہٹریفک کو شموزئی اور ملکیدم روڈ پر منتقل کردیا گیا ۔ جس کی وجہ سے سکول کے طلباء ،مریض اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔۔ٹھیکیدار کے ناقص تعمیراتی کام پر علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ این ایچ اے و دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لے اور جہاں جہاں کلوٹ اور پشتے تعمیر کئے گئے ہیں ان کا معائنہ کیا جائے تاکہ یہ کلوٹس اور پشتے انسانی جان کے لئے خطرے کا باعث نہ بنے ۔تفصیلات کے مطابق سوات کے مین شاہر اہ پر تعمیراتی کام جاری ہے مگر ناقص میٹریل اور انجینئر نگ کے اصولوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے ۔گذشتہ روز گاؤں گورتئی میں بارش کی وجہ سے رات تقریباً چار بجے تین ہفتے قبل تعمیرہونے والا کلوٹ گر گیا اس سے دو ہفتے قبل بریکوٹ کے علاقہ چینو گان میں بھی ایک کلوٹ گر گیا تھا ۔مسلسل کلوٹوں کے گر نے کی وجہ سے علاقے کے عوام کی نئے تعمیر ہونے والی شاہراہ پر عدم اعتماد اور خوف میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ مین شاہراہ کے تعمیراتی کام کے دوران کلوٹ اور پشتوں کی یہ حالت ہے تو آگے کیا ہوگا۔مین شاہراہ کے تعمیراتی کام کے حفاظتی اقدامات نہ ہونے ،ناقص میٹریل کے استعمال کے علاوہ انجینئر نگ کے اصولوں کے منافی میڈیا میں کئی بار خبریں شائع ہوئیں مگر ابھی تک اس بارے میں اعلیٰ احکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور ٹھیکیدار اپنے من مانی اور مرضی کے مطابق جو جی میں آئے کرتا آرہا ہے جوکہ متعلقہ اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں اب تک کئی افراد مختلف حادثات میں زخمی ہہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ا س بارے میں ریجنل انجینئر ایمل اقبال نے کہاکہ مین شاہراہ کے تعمیراتی کام میں ٹھیکیدار کے غفلت اور لاپرواہی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan