چوکید اروں کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں,سلمان لوھی

بدھ 14 مارچ 2018


بٹ خیلہ ( خالداقبال سے )ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سلمان لودھی نے کہا ہے کہ سرکاری پرائمری سکولوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کرنے والے چوکید اروں کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں ملازمین کی مشکلات کے خاتمے اور مسئلے کے بہتر حل بارے فیصلہ ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا تاکہ علاقے کا پرامن تعلیمی ماحول بھی بر قرار رہے اور متاثرہ ملازمین کو بھی ریلیف مل سکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں کلاس فور ایمپلائیز ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے نمائندہ وفد جس کی قیادت پیر سعید خان کر رہے تھے سے ملاقات کے دوران کیا اے ڈی سی نعیم خان ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرمنظور احمد پلا ننگ آفیسرصفدر خان اور تحصیل نائب ناظم پیر صفدر شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے وفد نے ڈی سی کو پشاور کورٹ ہائی کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود سکولز چوکیداروں سے دن رات چوبیس گھنٹے ڈیوٹی لینے اور غیر حاضری کی صورت میں آئی ایم یو کی جانب سے تنخواہوں سے کٹو تی کو ظالمانہ اور خلاف انسانی حقوق اقدام قرار دیا جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر وفد کو یقین دلایااس صورت حال سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں بہت جلدمتعلقہ محکموں اور حکام کی مشاورت سے اس مسئلے کا قابل عمل حل نکالا جائے گا انھوں نے سکولز چوکیداروں کو ہدایت کی وہ سکول انچارج سے مل کرطر یقہ کار طے کریں تاکہ سکول و طلباو طالبات کی سیکورٹی بھی متاثر نہ ہو چوکیداروں کو بھی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan