پیر صفدر شاہ کا ملاکنڈ کی نشستوں کیلئے پارٹی ٹکٹ کی درخواستیں

ہفتہ 14 اپریل 2018


بٹ خیلہ ( نمائندہ خصو صی)تحصیل نائب ناظم اور تحریک انصاف کے رہنما پیر صفدر شاہ نے ملاکنڈ کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں دے دی انھوں نے پی ٹی آئی ورکرز کے پرزور اصرار پر این اے8ملاکنڈ اور پی کے 18بٹ خیلہ کیلئے پارٹی کے جاری کردہ فارم پر طے شدہ فیسوں کے ساتھ پارٹی ٹکٹس کے حصول کیلئے باقاعدہ درخواستیں پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے ریجنل کوار ڈنیٹر محمد رحمن کے پاس جمع کرادی ہیں تحصیل کونسل کا الیکشن آزادی حیثیت سے جینے والے صفدر شاہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہی بہت کم عرصہ میں اپنی صلاحیت اور محنت کے نل بولتے پر پارٹی میں جگہ بنالی ہے جبکہ پارٹی قیادت اور خصو صا ورکرز میں ان کا حلقہ بڑی تیزی سے وسیع ہو رہا ہے بہترین سیاسی بصیرت کے تحت انھوں نے پانچ فریقی اتحاد توڑ کر تحصیل نائب نظامت حا صل کی اور جنرل الیکشن میں ملاکنڈ سے پی ٹی ائی کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan