ہنگو، آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ،ٹل الیون نے ہنگو وچ بازار کو شکست دیدی

اتوار 15 اپریل 2018


ہنگو( نمائندہ مانند )ضلع ہنگو میں جاری آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ ۔ٹل الیون نے ہنگو وچ بازار کلب کو شکست دیدی۔ میچ دیکھنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں ہنگو،اورکزئی اور کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔میچ کے مہمان خصوصی ممتاز سماجی رہنماء حاجی حیات محمد تھے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں مقامی ناظم شہزاد خان کی نگرانی ٹل گراونڈ میں جاری ملکی سطح پر آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران ٹل الیون اور وچ بازار کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں ٹل الیون نے ہنگو وچ بازار کلب کو صفر کے مقابلے میں 6گول سے شکست دیدیں۔ میچ کے دوران ایثار کمیٹی کے چیئر مین مہمان خصوصی حاجی حیات محمد، ناظم حاجی نصیب خان، نیاز محمد بسم اللہ، الیاس ،قاری لائق خان سمیت علاقہ مشران معززین علاقہ، ہنگو ،اورکزئی اور کرم ایجنسی سے نوجوانوں نے شرکت کی۔ میچ کے دوران مہمان خصوصی نے بہترین انداز میں کمینٹری کرنے پر منیر شیخ کو انعام سے نوازا جبکہ مہمان خصوصی حیات محمدنے ٹورنامنٹ منتظمین کو 10ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan