سوات،فضل حکیم کی فضاگٹ بائی پاس روڈ کا افتتاح

اتوار 16 فروری 2020


سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے فضاگٹ بائی پاس روڈ کے پرفضاء مقام دریائے سوات کے کنارے پر 5کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والی واک ٹریک کا افتتاح کیا اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر تحصیل بابوزئی شاہدعلی،ایرئگیشن ایس ڈی او سلیمان، احمد شاہ،اجمل خان،پی ایس خلیل احمد سمیت پی ٹی آئی ورکرز اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ یہ اہم منصوبہ دریائے سوات کے کنارے تعمیرکیاجارہاہے جومین سڑک سے الگ ایک پرفضاء مقام ہے جولوگوں کی واک کے لئے سنگ میل ثابت ہوگاانہوں نے کہاکہ اس منصوبے میں حفاظتی پشتے سمیت گرین بیلٹس اور عوام کی سیر وتفریح کیلئے سہولتوں سے آراستہ مختلف مقامات بنائے جائیں گے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات نے حکام کوہدایت کی کہ وہ اس عوام دوست منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت اورلاپرواہی اورناقص میٹرئیل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ چونکہ صبح کے وقت لوگوں کو بائی پاس سڑک پر آکرواک کرناہے لیکن یہاں ٹریفک بھی رواں دواں رہتا ہے جولوگوں کے لئے مشکلات اورکسی حادثے کاسبب بھی بن رہاہے اسلئے ہم نے واک کے لئے الگ جگہ کابندوبست کردیاہے تاکہ لوگ اس جگہ میں بلاخوف وخطرات واک کرسکے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے لوگوں کوپر سکون ماحول میں واک کا موقع مل جائے گا اور خصوصاً حفاظتی پشتوں کی وجہ سے مقامی آبادیاں محفوظ ہو جائیں گے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan