خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 4مشتبہ کیسز کلیئر قرار

اتوار 16 فروری 2020


پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 4مزید مشتبہ کیسز کلیئر قرار دے دیے گئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مشتبہ کورونا وائرس کے تین کیسز پشاور اور ایک صوابی سے سامنے آیا تھا جس کے بعد مشتبہ مریضوں کے نمونے تجزیے کے لیے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔قومی ادارہ صحت نے نمونوں کا تجزیہ کرنے بعد مشتبہ مریضوں کو کلیئر قرار دے دیا ہے جب کہ ایبٹ آباد سے رپورٹ ہونے والے مشتبہ مریض کے نمونے تجزیے کے لیے این آئی ایچ کو بھجوائے گئے ہیں۔کے پی میں اب تک 12 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے قومی ادارہ صحت نے 11 کیسز کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan