بٹ خیلہ میں اسسٹنٹ کمشنرنے پولیومہم کا آغاز کردیا

پیر 17 فروری 2020


بٹخیلہ (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد نے پیرکے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انسداد پولیو کے 5 روزہ مہم کا سب ڈویژن بٹ خیلہ میں باقاعدہ آغاز کر دیاہے۔ا س موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کو چاہیے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ضرور پولیو کے قطرے پلائیں۔اس موقع پر انہوں نے بٹ خیلہ سب ڈویژن کے تمام پوسٹ کمانڈروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے حفاظت کو یقینی بنائیں۔قبل ازیں انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انسداد پولیو کے 5 روزہ مہم کا افتتاح کیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan