کوہاٹ ہسپتال کا نام شہید ڈاکٹر اولیاء جان رکھا جائے،عوام

پیر 17 فروری 2020


ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) کے ڈی اے ڈویژن ہیڈکوارٹر ہسپتال کو شہید ڈاکٹر اولیاء جان کے نام سے منسوب کیا جائے۔خاندان اور علاقہ عوام کا حکومت سے مطالبہ۔ ان خیالات کا اظہار شہید آئی سرجن ڈاکٹر اولیائجان کے بھائی سابقہ ناظم ناصر خان۔سابقہ ناظم اعلیٰ آسد وزیر اور چھپری وزیران سے تعلق رکھنے والے قومی مشران نے قومی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اولیاء جان نے ہمیشہ غریب عوام کی بے لوث خدمت کی تھی کوہاٹ سے لیکر ٹل سمیت قبائیلی عوام کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کام کیا۔شہید اولیاء جان کے بھائی ناصرخان وزیر کا مذید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے لیجنڈ کو نہیں بھولتے۔ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کے ڈی اے ڈویژن ہسپتال کو شہید ڈاکٹر اولیاء جان کے نام سے منسوب کرکے ان کے خدمات کا اعتراف کیا جائے۔سابقہ ضلعی ناظم ہنگو آسد وزیر نے کہا کہ جنوبی اضلاع خصوصا'' قبائیلی غریب عوام ایک مسیحا سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ شہید آئی سرجن ڈاکٹر اولیاء جان کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے اور کوہاٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا نام شہید ڈاکٹر اولیاء جان رکھا جائے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan