ہنگو میں ٹل بازار پر اچانک چھاپے

پیر 17 فروری 2020


ٹل (مانند نیوز ڈیسک) ٹل بازار میں چھاپے،ہزاروں روپے جرمانے وصول اور کئی دکانیں سیل،عوام کی صحت سے کھلینے والے سماج کے دُشمن ہیں،گوشت اور اشیاء خوردنی میں ملاوٹ   اورگرانفروشی کسی صورت قبول نہیں، عوام کی صحت ہر لحاظ سے مقدم ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی ہنگوعمراویس کیانی ہمراہ لائیوسٹاک ڈیٹریکڑ  ڈاکٹرسُیل نے اچانک ٹل بازار کا دورہ کیااور غفلت کے مرتکب دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کرکے کئی دکانیں سیل کر دیئے۔اے سی عمر اویس کیانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ٹل میں ناقص صفائی اور گرانفروش ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائیگی تاکہ غریب عوام مشکلات سے دو چارنہ ہو۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan